فروری 15, 2025

لانگ مارچ، صوبائی حکومتیں آئین پر چلیں۔ وزارت داخلہ کی تمام صوبوں کو ہدایت

سیاسیات- وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے صوبوں کو خط لکھا جس میں انہیں آئین پر چلنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازم کو کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں میں شریک ہونے سے روک دیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جیز پولیس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبوں میں سرکاری ملازمین ریاست کے ملازم کے طور پر کام کرنے کے پابند ہیں، کسی سیاسی جماعت کو ریاست کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام صوبائی حکومتیں اپنی حدود میں آئین و قانون پر عملدرآمدیقینی بنانے کی پابند ہیں اور آرٹیکل148کے تحت صوبائی حکام وفاقی قوانین کے اطلاق کے پابند ہیں، آئین و قانون سے کسی انحراف کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس میں کہا گیا کہ امن وامان کی صورتحال پیدا ہونے پر وفاق آرٹیکل 149 پرعمل کرسکتا ہے، احتجاج سے آئینی طریقہ کار اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق نمٹنے کی ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 2 =