مارچ 30, 2025

قومی اداروں کے خلاف نازیبا زبان, اعظم سواتی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سیاسیات- کوئٹہ کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے اسلام آباد سے اپنی تحویل میں لے کر بلوچستان منتقل کیا تھا جب کہ اس سے ایک روز قبل ہی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

قومی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر کچلاک تھانے میں درج مقدمے پر اعظم سواتی کو کوئٹہ کی کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے کیا گیا۔

پولیس نے عدالت سے اعظم سواتی کا دس روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے 5 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

اعظم سواتی کو کچھری پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، انہیں عقبی گیٹ سے عدالت میں لایا گیا۔

اس موقع پر سابق ڈپٹی اسیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر قاسم خان سوری نے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر زکاٹی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی طبیعت ناساز ہے، عمران خان سمیت تمام رہنماؤں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

قاسم سوری نے کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے پر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے وکلا سے مشاورت کریں گے۔

 

 

 

 

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen − sixteen =