اپریل 7, 2025

قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید  قومی مجرم ہیں۔ رانا ثنا

سیاسیات- سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو قومی مجرم قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید  قومی مجرم ہیں، جس طرح سے معیشت کا بھٹہ بیٹھا ہوا ہے اور جس حالت کو پہنچے ہوئے ہیں اس کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ باجوہ اور فیض حمید کو  پرویز مشرف کی طرح انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے بالکل درست کہا کہ ان لوگوں سے حساب لینا چاہیے، طریقہ کیا ہونا چاہیے، جب وقت آئے گا تو پارٹی فیصلہ کرے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 1 =