اگست 27, 2025

سیاسیات۔ فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر سے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ایرانی سفارتخانے کے جاری کردہ بیان کے مطابق فریقین نے مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردی ختم کرکے اسے محفوظ بنانے پراتفاق کیا ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لیے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کرنے میں فخر محسوس کرے گا۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے اور تعاون کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten + 3 =