ستمبر 20, 2024

فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ کیا ہے؟

سیاسیات- نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینیئر تجزیہ کار منیب فاروق نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے منیب فاروق کا کہنا تھاکہ ’ذرائع بتاتے ہیں فیض حمید کے خلاف اہم چارج یہ ہے، ان کی ریٹائرمنٹ دسمبر 2022 میں ہوگئی اس کے بعد متعدد جگہوں پر اور نمبر تبدیل کرکے بھی یہ بات بالواسطہ یا بلاواسطہ ان منسوب کی جا رہی ہے انہوں نے متعدد جگہ کہا کہ پاکستان فوج کی قیادت بالکل تنہا کھڑی ہے، یا آرمی چیف کے ساتھ کور کمانڈرز آرمی چیف کے ساتھ نہیں، یہ تاثر دینے کوشش کی‘۔

انہوں نے مزید بتایاکہ ’اس میں کچھ عنصر یہ بھی نظر آرہا ہے یہ تاثر دیا جا رہا ہے اس کا لینا دینا اس تمام تر بیانیے سے ہے جو عمران خان سے منسوب ہے، یہ کتنا درست یا غلط ہے یہ وقت ہی بتائے گا، فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ہی فوج کے سربراہ کے خلاف یہ سب کرنے کی کوشش کی، انہوں نے بہت سے لوگوں کو، بہت سی کنورسیشن اور یہ بات بہت سی جگہوں پر کہتے نظر آئے‘۔

ان کا کہنا تھاکہ ’کسی نے یہ بھی کہا کہ حالیہ دنوں میں عمران خان سے بھی یہ ایک ایسا بیان جوڑا جا رہا ہے جو شاید کسی صحافی نے رپورٹ کیا تھا، اب وہ درست ہے یا نہیں؟ جس میں کہا جا رہا ہے عمران خان نے کہا کہ کسی طرح پاکستان کے آرمی چیف کو کمزور کیا جائے یا فوج پر گرفت کمزور کی جائے، وزیراعظم یہ کہہ چکے ہیں یہ پاکستان فوج کے چیف کے خلاف سوچی سمجھی سازش اور بغاوت کی کوشش کی تھی‘۔

منیب فاروق کا کہنا تھاکہ ’اگر ان تمام کڑیوں کو ملایا جائے، خبر یہ ہے کہ وہ یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں، فیض حمید ملٹری کی تحویل میں ہیں، وہ ہمارے سامنے نہیں ہیں لیکن دعویٰ یہ کیا جا رہا ہے کہ ان کا عمران خان کے ساتھ گٹھ جوڑ تھا، یہ تمام تر کام فوج کی انسٹالیشن پر حملہ کیا گیا یہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا، یہ بہت تگڑی چارج شیٹ نظر آتی ہے‘۔

ایک سوال کے جواب میں سینیئر تجزیہ کار کا کہنا تھاکہ ’سب سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ عمران خان کا معاملہ ملٹری کورٹ میں چلا گیا، فیلڈ کورٹ جنرل مارشل کے ساتھ نتھی ہوگیا تو اس کی طلاع نہیں ہوگی، سوال سال کے بعد یہ کہا جا رہا ہے 9 مئی میں فیض حمید بھی ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے پراسیکیوشن اب تک ثابت نہیں کرپائی، شاید گوجرانوالا کی عدالت میں سنائی گئی باقی جگہ تو سزا بھی نہیں سنائی جا سکی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 − 9 =