ستمبر 18, 2024

فیض حمید کورٹ مارشل؛ دو ریٹائرڈ بریگیڈیئرز سمیت تین سابق فوجی افسران زیر حراست

سیاسیات- آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں تین ریٹائرڈ افسران بھی فوجی حراست میں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان افسران نے فوجی نظم و ضبط کے خلاف کام کیے، گرفتار افسران میں دو سابق اعلیٰ  افسران بریگیڈئیر (ر) غفار اور بریگیڈئیر (ر) نعیم اور ایک سابق کرنل شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شامل تینوں افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے، تینوں افسران سیاسی جماعت اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کے درمیان رابطہ کاری میں شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئرز کا تعلق چکوال سے ہے اور یہ جنرل فیض کے خاص اور منظور نظر افسران تھے جو ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی پیغام رسانی اور سہولت کاری میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ ان ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں نےسیاسی مفادات رکھنے والے افراد کے ساتھ ملی بھگت کرکے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 2 =