ستمبر 17, 2024

فیض حمید کا پی ٹی آئی حکومت میں ایک بڑا کردار رہا ہے۔ عامر ڈوگر کا اعتراف

سیاسیات- ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کے بعد دوسرے پارٹی رہنما عامر ڈوگر نے بھی ریٹائرڈ فوجی افسر سے تعلق رکھنے کو حق بجانب قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے یہ بھی اعتراف کر لیا کہ فیض حمید کا پی ٹی آئی حکومت میں ایک بڑا کردار رہا ہے۔

عامر ڈوگر نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہ ہماری اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل کیا جائے گا۔

اس سے پہلے رؤف حسن نے اعتراف کیا تھا کہ فیض حمید اُن سمیت پارٹی کے کئی ارکان سے رابطوں میں تھے۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ فیض حمید کا تعلق علیک سلیک کی حد تک تھا ، لیکن پارٹی کے دیگر ارکان کا ان کے ساتھ کس نوعیت کا تعلق تھا، وہ نہیں جانتے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 1 =