ستمبر 15, 2024

فیض،عمران خان رابطے، بشری بی بی کے وعدہ معاف گواہ بننے کا امکان

سیاسیات- سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور عمران خان کا رابطہ کیسے تھا؟ بانی تحریک انصاف پر کس کا کنٹرول تھا؟ فیض عمران رابطہ کا سراغ کیسے لگایا گیا،؟ تحقیقات میں حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق فیض حمید بشری مانیکا کے ذریعے عمران سے رابطے میں تھے، سب سے پہلے بشری بی بی کو وقت سے پہلے کچھ خبریں بتائی گئیں۔جو انہوں نے اپنا الہام کہہ کر یہ عمران خان کو بتائیں۔

جب خبریں سامنے آتیں تو عمران کو بھی یقین ہوگیا کہ بشری ولی کامل ہے حالانکہ وہ خبریں انہیں فیض حمید بتا رہے ہوتے۔ فیض حمید کی گرفتاری اور چکوال سے ملے گئے آئی فون کی بدولت دونوں کے تعلقات کا انکشاف ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بشری بی بی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اطلاعات ہیں کہ وہ ان سارے معاملات سے اپنی اور گوگی کی جان چھڑانے کیلئے بات وعدہ معاف گواہی کی طرف بھی جا سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − 3 =