جون 5, 2024

غیر قانونی ہتھیار رکھنا ناقابل ضمانت جرم، آرڈنینس میں ترامیم کی سمری تیار

سیاسیات- محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب آرمز رولز آرڈنینس1965میں ترامیم کے لئے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی ہے۔ میڈیا کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پہلی مرتبہ پنجاب آرمز رولز آرڈنینس1965میں ترمیم کرکے گن شوٹنگ کلبز متعارف کروائی جارہی ہیں ۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں ۔ وزیر اعلی کو بھجوائی گئی سمری کے مطابق پنجاب آرمز رولز آرڈنینس1965میں ترامیم کے بعدغیر قانونی، غیر ممنوعہ اور ممنوعہ بور کے ہتھیار رکھنے کی سزا 3 سے 10سال اور جرمانے کو 10لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کیا گیا ہے اور یہ ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو ایک سال کی اضافی سزا بھگتنی ہوگی۔ترمیم کے مطابق ایک زیادہ سنگین کیس میں کسی ملزم کو غیر ممنوعہ اور ممنوعہ بور کے دونوں ہتھیار رکھنے کے جرم میں 5 سال کے بجائے 10 سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے اور وہ 30 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + nineteen =