جون 12, 2024

عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان

سیاسیات- حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 تا 19 جون عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے عید کی تعطیلات سے متعلق سمری وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کی تھی جس میں پیر سے لے کر بدھ تک تعطیلات دینے کی تجویز دی گئی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تین چھٹیوں کی سمری منظوری کرلی جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالاضحٰی کی تعطیلات پیر 17 جون تا بدھ 19 جون ہوں گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + 5 =