فروری 8, 2025

عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ، الیکشن کمیشن بھی قانونی کارروائی کے لیے تیار

سیاسیات- چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دو ایکشن ہوں گے۔ پہلے انہیں این اے 45 کرم سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا، اس کے بعد عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے متوقع اقدام کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی کارروائی باقاعدہ مشاورت کے بعد ہوگی۔ یہ ایکشن چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی روشنی میں لیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × one =