اپریل 3, 2025

عمران خان کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے 3 مرتبہ ملاقات کی، قریبی ساتھی کا انکشاف

سیاسیات –چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے قریبی ساتھی میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے 3 مرتبہ ملاقات کی۔

عمران کے دیرینہ ساتھی میجر (ریٹائرڈ) خرم حمید روکھڑی کا کہنا تھا تیسری ملاقات میں رہنما تحریک انصاف سلمان احمد بھی موجود تھے اور ان ملاقاتوں کے لیے عمران خان سے اجازت لی تھی۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد بھی ان سے کہا گیا کہ میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کرائی جائے جس پر انھوں نے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔

کیپٹل ٹاک میں عمران خان کے دیرینہ ساتھی میجر (ریٹائرڈ) خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ ان کے علاوہ صدر عارف علوی اور فیصل واوڈا بھی فوجی قیادت سے ملاقات کروا چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen + seventeen =