اپریل 4, 2025

عمران خان کے ساتھ روا سلوک پاک امریکہ تعلقات میں رکاوٹوں اور تناؤ بڑھانے کا سبب ہے. جان بولٹن

سیاسیات- امریکہ کی قومی سلامتی امور کے سابق مشیر جان بولٹن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

جان بولٹن نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ روا سلوک پاک امریکہ تعلقات میں رکاوٹوں اور تناؤ بڑھانے کا سبب ہے، سویلینز کے مقدمات ملٹری کورٹس میں نہیں چلائے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تشدد اور عدم استحکام کا تسلسل کسی کے مفاد میں نہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی صورتحال پر 16 کینیڈین اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو بھی خط لکھا ہے۔

خط میں پاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت پر زور کے ساتھ پاکستان میں تشددکے تمام واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seven + eleven =