فروری 13, 2025

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر کارکنوں نے زمان پارک کے باہر ڈیرے ڈال لئے

سیاسیات-چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے لاہورمیں عمران خان کی  زمان پارک رہائشگاہ کے باہر ڈیرے ڈال لیے ہیں، کارکنان رات گزارنے کیلئے اپنے ساتھ بستر اور کمبل لے کر زمان پارک پہنچ گئے۔

گزشتہ رات بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں زمان پارک پہنچے تھے، کارکنوں کی بڑی تعداد دن بھر بھی عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر موجود رہی۔

زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر رات گزارنے کیلئے کارکنان کی جانب سے خیمے اور ٹینٹ بھی لگائے گئے ہیں جہاں وہ اپنے بستر اور کمبل لے کر پہنچے۔

پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے رات گئے زمان پارک پہنچے۔

کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے بازی اور پارٹی ترانوں پر رقص بھی کرتے رہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × four =