فروری 14, 2025

عمران خان نے کہا ہے سیاسی انتقام نہیں فتح مکہ کی مثال پر چلیں گے۔ علی محمد خان

سیاسیات-پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کو سیاسی انتقام نہیں سیاسی استحکام دیں گے، بات چیت کریں گے اور فتح مکہ کی مثال پر چلیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے بیان کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس سمیت تمام ملوث افسران عہدوں سے فوری مستعفی ہوں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ لیاقت علی چٹھہ کے انکشافات کے بعد یہ بات واضح طور  پر سامنے آگئی ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے بانی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔

مزید برآں علی محمد خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ملک کو سیاسی انتقام نہیں سیاسی استحکام دیں گے، سب سے بات چیت کریں گے اور فتح مکہ کی مثال پر چلیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + 2 =