فروری 13, 2025

عمران خان نے واضح کر دیا کہ انکی حکومت کے خاتمے اور حملے میں اسٹیبلشمنٹ ملوث نہیں. پرویز الہی

سیاسیات- وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی حکومت ختم کرنے اور ان پر حملے میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا عمران خان نے کیا حاصل کیا ہے آنے والے دنوں میں مکمل طور پر سامنے آ جائے گا۔

وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظت کرے گی اور انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزعمران خان نے کہا تھا ان پر دوبارہ حملہ بھی ہو سکتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ راولپنڈی پہنچیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا وہ زخمی ٹانگ کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کریں گے اور جب پنڈی پہنچیں گے تو بتائیں گے کہ ان کا اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کا مقصد کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 5 =