اپریل 7, 2025

عمران خان مذاکرات سے انکاری نہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔ صدر مملکت

سیاسیات-صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات سے انکاری نہیں لیکن حکومت کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہورہی۔

سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے حکومت کی جانب سے خاموشی ہے، سیاست دان اگر مذاکرات کیلئے نہ بیٹھنا چاہیں تو میں کتنی بار کہوں؟

صدر مملکت نے کہا کہ مذاکرات کو ممکن بنانے کیلئے انہوں نے یہاں تک کہا کہ فوری الیکشن میں سے فوری کا لفظ نکال کر ہی بات کرلیں۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ گورنر  پنجاب بلیغ الرحمان سے صوبے میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کے حوالے سے بات ہوئی، گورنر کا کہنا ہے وہ اسمبلی  توڑنے کی سمری پر دستخط کرتے تو  تاریخ بھی ضرور دیتے ۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × two =