جنوری 5, 2025

علامہ راجہ ناصر عباس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر پھٹ پڑے، کڑی تنقید

سیاسیات۔ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم کے مسئلے پر علی امین گنڈاپور نے ہمیں مشکل جگہ لاکھڑا کیا، انہیں صرف اقتدار چاہیے۔

محمود خان اچکزئی کے ہمراہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہونے والا مسئلہ تھا ،اگر ایک اچھا ڈی پی او یا افسر ہوتا تو اتنی جانیں نہ ضائع ہوتیں۔

انھوں نے کہا کہ اقتدار میں رہنے کی سب کو ہوس ہے،  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اقدام سے مایوسی ہوئی، انھیں احساس نہیں کہ ان کے اقدامات سے آزادی اور عدل کی جدوجہد کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے۔

علامہ راجہ ناص عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان آئین پر نہ چلنے کی وجہ سے بحران کا شکار ہو چکا ہے، پاکستانی آئین کے حساب سے عدلیہ کی قوت ختم کردی گئی ہے، ہمارے اسلاف کے بنائے آئین کو تباہ کر دیا گیا ہے، ایڈ ہاک بنیادوں پر پاکستان کو چلایا جا رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کو انتظامیہ کے زیر اثر کردیا گیا ہے، ان حکمرانوں کا ہر گزرتا دن بحرانوں کا سبب بن رہا ہے اور نالائقوں کو مسلط کر کے پاکستان کو تباہ کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × two =