فروری 14, 2025

عراق نے ویزا فیس صرف اربعین کے لئے ختم کی ہے۔ علامہ محمد حسین اکبر

سیاسیات-ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور کے سربراہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد حسین اکبر نے کہا ہے کہ عراقی حکومت نے ویزہ فیس کا خاتمہ صرف اربعینِ شہدائے کربلا کے موقع پر کیا ہے۔ جو پاکستانی زائرین اربعین کیلئے عراق آئیں گے، ان کا داخلہ فری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ عراقی وزیراعظم نے پاکستانیوں کیلئے کوٹہ کی محدود تعداد ختم کرکے مکمل آزادی دیدی ہے کہ جتنے مرضی زائرین آئیں آ سکتے ہیں۔

علامہ محمد حسین اکبر نے مزید بتایا کہ عراقی وزیراعظم نے غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی آمد کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا اور پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے اس معاملے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جس پر رانا ثناء اللہ نے یقین دہانی کروائی کہ اس معاملے میں عراقی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ علامہ محمد حسین اکبر، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی قیادت میں عراق کا دورہ کرنیوالی سرکاری ٹیم میں شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + 13 =