سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مختصر قافلے کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی اور مختلف مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی اسلام آبادکی عدالت میں پیش ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے آج اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔
گزشتہ روز عمران خان نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ بشریٰ بیگم کے ساتھ عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد جا رہے ہیں اور ممکن ہے کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے۔
دوسری جانب نقص امن کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔