فروری 14, 2025

عام افغان باشندوں اور دہشت گردوں میں فرق رکھیں۔ بلاول بھٹو

سیاسیات- سابق وزیرخارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے غیرقانونی افغان تارکین وطن کو افغانستان واپس بھیجنے کے لیے اٹھائے جانے والے سخت اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور دہشت گردوں میں فرق رکھنا چاہیے۔

ذرائع  کے مطابق کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سخت اقدامات عام شہریوں کے خلاف نہیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف اٹھائے جانے چاہئیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کوئی بھی پالیسی بناتے وقت عوام اور دہشت گردوں کے درمیان فرق کرنا چاہیے، اگر آپ عوام کے خلاف جائیں گے تو آپ اپنا ہدف کبھی حاصل نہیں کر پائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ غیر قانونی افغان تارکین وطن کی وطن واپسی کے حوالے سے نگران حکومت کی پالیسی واضح نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × three =