سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکرٹری عامر محمود کیانی کا آج پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عامرمحمود کیانی آج شام پریس کانفرنس کریں گے جس میں ان کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان متوقع ہے۔
خیال رہےکہ عامر محمود کیانی این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے، عامر محمودکیانی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور نارتھ پنجاب کے صدر بھی رہے ہیں۔