نومبر 25, 2024

عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرتے ہوئے اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔ وزیراعظم

سیاسیات- پاکستان نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے جرم میں اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرتے ہوئے اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خان یونس کے محاصرے سے علاقے میں اشیائے خور و نوش دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی ہے، فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، فلسطین سے متعلق عالمی عدالتی انصاف کے فیصلے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے میڈیکل کالجز میں فلسطین کے میڈیکل کے طلباء کے لیے خصوصی انتظام کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ پاک فضائیہ کے 6 جہازوں سے 1200 ٹن اور 3 بحری جہازوں کے ذریعے 1500 ٹن امدادی سامان فلسطین بھجوایا جا چکا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 80 فلسطینی شہید ہوچکےجبکہ 4 روز میں خان یونس میں ایک لاکھ 80  ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × three =