سیاسیات-ضلع کرم سے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا ضلع کرم جنگ کی آگ میں جل رہا ہے، علاقے کے امن کے لیے پارلیمنٹ کے ہر اجلاس میں آواز بلند کرتا ہوں، لیکن ایسا لگتا ہے جیسے کوئی سننے کو تیار نہیں، کرم ایجنسی کے لوگوں پر یہ جنگ زبردستی مسلط کی گئی ہے، خطے کے عوام کا یہ دو ٹوک فیصلہ ہے کہ کسی دوسری قوت کو کرم ایجنسی میں آنے کی اجازت نہیں دیں گے، زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے انسانی جانوں کا بے دریغ قتل آخر کس کے ایما پر کیا جا رہا ہے، یہ جنگ کیوں چھیڑی گئی ہے، ایک دن تمام مسالک مل کر امن مارچ کرتے ہیں، اگلے روز نادیدہ طاقتوں کے ذریعے فتنہ برپا کرکے جنگ چھیڑ دی جاتی ہے اور لاشیں گرنے لگتی ہیں، کئی دنوں سے پاراچنار میں جنگ جاری ہے، حکومت اپنی رٹ منوانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ پاراچنار کے عوام کا واحد مطالبہ ہے کہ وہاں امن قائم کیا جائے، ہمارے لوگوں سے جینے کا حق اور سکون نہ چھینا جائے۔
