دسمبر 2, 2024

ضلع کرم کے تمام علاقوں میں متحارب قبائل کے درمیان فائر بندی

سیاسیات۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے تمام علاقوں میں متحارب قبائل کے درمیان فائر بندی ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق فائر بندی کے بعد مورچوں سے مسلح قبائل کو ہٹا دیا گیا ہے اور پولیس اور فورسز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈی سی نے بتایاکہ  راستے کھولنے اور امن معاہدے کیلئے جرگہ ممبران کے ذریعے عمائدین سے بات کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ ڈویژن کے عمائدین و پارلیمنٹرین امن معاہدے کیلئے ضلع کرم آئیں گے۔

خیال رہے کہ ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملے اور  گزشتہ کئی روز سے جاری جھڑپوں میں 130 افراد جاں بحق اور 186زخمی ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − three =