فروری 13, 2025

صوبہ پنجاب میں ملازمتوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی

سیاسیات- وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں ملازمتوں پر سے پابندی اٹھانے اور پانچ نئےاضلاع بنانےکا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ملازمتوں پر پابندی کو اٹھا لیا ہے، ملازمتوں کی بھرتی کے اشتہارات آرہے ہیں۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 5 نئے اضلاع بنائے ہیں،لاہور کے بھی 3 نئے ضلعے بنا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کے نئے ضلع میں قصور کا کچھ حصہ بھی شامل کیا جا رہا ہے اور اسے موٹر وے سےلنک کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عام آدمی کو زیادہ سےزیادہ سہولتیں فراہم کریں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × five =