اپریل 4, 2025

صوبہ پنجاب میں امن و امان کے قیام کے لئے پاک فوج طلب

سیاسیات-پنجاب حکومت نے امن و امان کے قیام کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کرلیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پاک فوج کی خدمات طلب کی گئی تھیں جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دے دی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق  پاک فوج کی دس کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، پاک فوج امن وامان قائم کرنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرےگی اور  ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرےگی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 1 =