مئی 4, 2025

صدر کا الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کیلئے اہم ترمیم منظور

سیاسیات- کابینہ کمیٹی نے صدر کا الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کیلئے اہم ترمیم منظور کر لی۔ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور 58 میں ترمیم کی منظوری دے دی، نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا۔ منظور شدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، ترمیم سے قبل سیکشن 57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر مملکت سے مشاورت کا پابند تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × one =