جنوری 21, 2025

صدر اور وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد

سیاسیات۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک امریکہ پائیدار شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن و خوشحالی کےلیے مل کر کام کر رہے ہیں ہم مستقبل میں بھی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

امریکہ کے دوسری بار صدر بننے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دیگر ممالک سے بھی تہنیتی پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے پہلے مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ٹرمپ نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور جیت کر دکھایا۔

پیوٹن نے  یوکرین جنگ اور جوہری ہتھیاروں پر نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت کا عندیہ بھی دیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امید ہے ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت تمام انسانیت کے لیے اچھائی لائے گی۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے بھی ٹرمپ کو صدر  بننے پر  مبارکباد دی۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا اور امریکہ اسی وقت مضبوط ہوں گے جب مل کر کام کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم نے بھی ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، یوکرین کے صدر زیلنسکی، جرمن چانسلر اولاف شولز اور نیٹو اور یورپی یونین کے سربراہان کی جانب سے بھی ٹرمپ کو مبارکباد دی گئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 3 =