سیاسیات- کوئٹہ کی شیعہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے کوئٹہ کی شیعہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ کیس کی سماعت 3 رکنی بینچ 3 مئی کو کرے گا۔ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کریں گے، جبکہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک بھی بینچ میں شامل ہونگے۔ اس حوالے سے بلوچستان کے آئی جی پولیس، سیکرٹری داخلہ اور نیکٹا حکام سمیت دیگر فرقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
![](https://siasiyat.com/wp-content/uploads/2025/02/سیاسیات-11-300x200.jpg)
One Response
مزھب کے نام پہ یہ امیہ دہرایا جاتا تھا ھے ۔جھنگوی کے دور سے لیکر آج تک یہ اسلام کے ٹھیکیدار اور اصحاب رض کے نام نھاد میں اسلامی مسائل میں اختلاف رائے رکھنے والوں کوی نسل کشی کا ارتکاب کرتے آئے ہیں جو ملک دشمنی کا باعث بھی ھے آج ٹی ٹی پی کے نام سے دھشت گرد ٹولہ متحرک ھے ۔جو اس بات پر مخالف فرقوں کو اکسا رہا ھے کہ وہ بھی بندوق اٹھا لیں اور قانون کو ھاتھ میں لیں مگر ،اسلام کے پیروکار کسی ادنی ا مخلوق کی جان بھی نہیں لے سکتے چہ جائے کہ درس کربلا کے منکروں اور یزید کی مختلف شکلوں میں موجود جدید باقیات سے نمٹیں۔مگر دلائل و براہین کے ساتھ،ورنہ دھشت گرد بننا کتنا مشکل ھے ؟ لیکن انسان اور سلامتی کا علمبردار مسلمان اور مومن بننا دشوار ھے۔
کئی مدرسے تکفیری مسلک کے مسلمانوں اور کلمہ گو مسلمانوں کے خلاف جہاد کی تعلیم دیتے پھرتے ہیں۔جو قانون اور آئین میں ناقابل برداشت اور قابل مزمت بھی ھے۔اللہ کریم اسلام اور ملک دشمنوں کو غرق کرے۔امین۔