سیاسیات- قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی جانب سے مرکزی وفد نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں سابق وزیراعظم پاکستان سردار میر بلخ شیر مزاری مرحوم کے جنازہ میں شرکت کی۔ وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ نجم الحسنین خان، علامہ فیاض حسین مطہری اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور نماز جنازہ اداء کی۔ نماز جنازہ کے بعد شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جنازہ پر دعا فرمائی اور سوگوار خانوادے کو قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔
![](https://siasiyat.com/wp-content/uploads/2025/02/سیاسیات۳-300x200.jpg)