فروری 17, 2025

شیر افضل کی گرفتاری سے متعلق متضاد خبریں، اسلام آباد پولیس کا گرفتاری سے انکار

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کی گرفتاری سے متعلق متضاد خبریں سامنے آئیں۔

اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کی گرفتاری سے انکار کیا جب کہ شیر افضل مروت کے ایکس اکاؤنٹ سے اُن کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا۔

شیرافضل مروت کی اسلام آباد پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق شیر افضل مروت نے ایک اہلکار کی وردی پھاڑ دی، ویڈیو میں شیرافضل مروت کی قمیض بھی پھٹی ہوئی ہے۔

شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پولیس پر قاتلانہ حملے کاالزام  لگایا اور کہا جہاں میں رکا تھا وہاں پولیس نے مجھ پر حملہ کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 3 =