ستمبر 15, 2024

شیر افضل مروت کا پارٹی سے اختلافات ختم ہونے کا اعلان

سیاسیات- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی سے اختلافات ختم ہونے کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، میں نے ہاتھ ملایا اور بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا، دو طرفہ گلے شکووں کا تبادلہ ہوا۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر کے سامنے 22 اگست کے جلسے سےمتعلق ذمہ داری سونپی گئی ہے، آج ہم شیر وشکر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سے اختلافات بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرختم کر رہا ہوں،  پارٹی رہنماوں کے متعلق دیے گئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + 2 =