اپریل 19, 2025

شہید باقر الصدر فقاہت و اجتہاد کا روشن ستارہ اور جبر و سفاکیت کے مقابلے میں مزاحمت کے بانی تھے۔ علامہ عارف واحدی

سیاسیات- اسلام آباد کے نیشنل آرٹ کونسل ہال میں ادارہ نشر آثار شہید باقر الصدر کی طرف سے مرجع بزرگوار آیت اللہ العظمٰی شہید محمد باقر الصدر رہ کی چھیالیس برسی کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے شہید کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور انہیں فقاہت و اجتہاد کا روشن ستارہ اور جبر و سفاکیت کے مقابلے میں مقاومت اور مزاحمت کا بانی قرار دیا،مراجع عظام اور علمائے کرام خاصکر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ،رہبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای دامت برکاتہ اور سیدِ مقاومت رہ کی اس دور میں سامراجی اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا،

عالم اسلام میں مرجعیت کے عظیم کردار اور پاکستان میں قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی اتحاد امت کے لئے جدوجہد پر تفصیل سے گفتگو کی- علاوہ ازیں سینئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی(آن لائن خطاب)،میزبان سیمینار نمائندہ حضرت آیت اللہ یعقوبی علامہ شیخ ھادی حسین ناصری،عراقی سفیرجناب حامد عباس لفتہ،علامہ محمد رمضان توقیر،علامہ خورشید انور جوادی،علامہ سید ناظر عباس تقوی اور دیگر شخصیات،علماء کرام وائمہ جمعہ والجماعت نے شرکت اور خطاب کیا-شہید باقر الصدر رہ کے بارے میں خوبصورت تصویری اور انکے قلمی آثار کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا تمام مہمانان گرامی نے دلچسپی کے ساتھ اس نمائش کا نظارہ کیا-

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + four =