سیاسیات- آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیرخارجہ اور دیگر حکام کی شہادت پر تعزیت کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان غیر معمولی راہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے، دونوں رہنماؤں کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے۔
ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا، جنرل باقری نے دونوں افواج کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔