اپریل 4, 2025

شہریار آفریدی ایک بار پھر رہائی کے فورا بعد گرفتار

سیاسیات-انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو رہا کردیا تاہم پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا۔

عدالت نے شہریار آفریدی کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تاہم عدالت سے باہر نکلتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی پولیس انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کو ایک مقدمے میں رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن رات گئے انہیں اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد گرفتار کرکے دوبارہ نظر بند کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ان کی 15 روز کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + fourteen =