اکتوبر 5, 2024

شہباز شریف کی نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

سیاسیات- وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا جہاں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

برطانیہ کا وزیر اعظم بننے کے بعد سر کیئر اسٹارمر کو دنیا بھر کے رہنماؤں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات وصول ہورہے ہیں ایسے میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو  پیغام بھیجا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات میں لیبر پارٹی کی شاندار کامیابی پر سرکیئر اسٹارمر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven + 3 =