ستمبر 4, 2024

شہباز شریف ایرانی نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے

سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف 30 جولائی کو نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری 30 جولائی کو منعقد ہوگی۔

سینئر ایرانی اہلکار مجتبی یوسفی نے کہا کہ اب تک پانچ ممالک کے صدور اور 10 ممالک کے پارلیمانی اسپیکر نے ڈاکٹر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلف برادری کی تقریب پارلیمنٹ میں 30 جولائی کو ہوگی۔ اس سے پہلے 28 جولائی کو ایک تقریب ہوگی جس میں سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور سیاسی اور دفاعی اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر پزشکیان نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 16 ملین ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے حریف سعید جلیلی کو 13 ملین ووٹ ملے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 2 =