فروری 9, 2025

شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد عامر کیانی نے فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس سے انکار کر دیا

سیاسیات-پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد عامر کیانی نے فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس سے انکار کیا۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری چاہتے تھے عامرکیانی بھی ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شریک ہوں، عامرکیانی کوبلایاگیا وہ فواد چوہدری کے ہمراہ گفتگو کیلئے نہ آئے۔

فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے دوران عامر کیانی گاڑی میں بیٹھے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے عامرکیانی کو بلوانے کیلئے 3 بار عمران اسماعیل اور محمود مولوی کوبھیجا۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں سے رابطوں کا دعویٰ کیا تاہم پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے فواد چودھری کے دعوے کی تردیدکی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + two =