سیاسیات- ترجمان مینگ وی نے کہا ہے کہ سی پیک نے گزشتہ 9 سال میں ایک لاکھ 90 ہزار افراد کے لیے ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے۔
چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ترجمان مینگ وی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے گزشتہ 9 سال میں ایک لاکھ 90 ہزار افراد کے لیے ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے 2013 میں CPEC پر مشترکہ تعاون کمیٹی قائم کی جس میں گوادر پورٹ، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور صنعتوں میں تعاون پر توجہ دی گئی۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے سائنس اور ٹیکنالوجی، زراعت، معاشرتی ترقی، ذریعہ معاش اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعتوں کے شعبوں میں اپنے تعاون کو وسعت دی ہے۔