مئی 4, 2025

سی ٹی ڈی پنجاب کی کاروائی، کالعدم تنظیموں کے سات دہشت گرد گرفتار

سیاسیات- دہشت گردی کی حالیہ لہر کے دوران سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  پنجاب کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خالد محمود ، محسن وقار ، محمد عثمان ، شیر محمد ، لقمان رفیق اور فاروق کے نام سے ہوئی  ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور  ممنوعہ لٹریچر برآمد کریا گیا۔ گرفتار کیے گئے افراد صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے مختلف شہروں میں 443 کومبنگ آپریشن کیے گئے  اور ان کارروائیوں کے دوران 19 ہزار 630 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا جب کہ 90 افراد کو کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − 12 =