سیاسیات-سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ کو درخواست موصول ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف سینیئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو درخواست دی ہے۔
سلیم صافی کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیر اخلاقی کمنٹ کیے، قاسم سوری کے خلاف کارروائی کی جائے۔