فروری 14, 2025

سیلاب کے باعث 500 ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ پاکستان ریلوے

سیاسیات- پاکستان ریلویز کو سیلاب کے باعث 500 ارب روپے سے زائد مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ریلویز کو صرف سیلاب سے500 ارب روپے سے زائد مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ مختلف ٹرین حادثات میں 4 افراد لقمہ اجل بنے کیونکہ پیسنجر سیفٹی کے اعتبارسے خاطر خواہ بہتری نظر آئی۔

رواں سال کو ریلوے کیلیے پیسنجرسیفٹی کے حوالے سے مثالی تو قرار نہیں دیا جاسکتا البتہ کارکردگی کافی اچھی رہی اور پیسنجر اور مال گاڑیوں کے چھوٹے بڑے 53 حادثات ہوئے۔

مالی اعتبارسے سال 2022 کو ریلویز کیلیے بدقسمت سال کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ سیلاب کی وجہ سے انفراسٹرکچر کی تباہی کی صورت میں ادارے کو کئی سو ارب کا نقصان ہوا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 − 5 =