اپریل 4, 2025

سیلاب سے زرعی تباہی، روس سے 50 ہزار ٹن گندم لے کر پہلا جہاز گوادر پہنچ گیا

سیاسیات-ملک میں سیلاب کی تباہی سے زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے پیش نظر 50ہزار ٹن گندم لے کر روس سے پہلا جہاز  گوادر پہنچ گیا۔

وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کو ساڑھے 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم روس سے درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

ملک میں  گندم کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اب   روس سے پہلا جہاز 50 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر گوادربندرگاہ پہنچ گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےسیلاب سے زرعی زمینوں کی تباہی کے بعد ساڑھے4 لاکھ میٹرک ٹن گندم روس سے لینے کی منظوری دی تھی۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے مطابق مزید 8  بحری جہاز 4 لاکھ ٹن گندم لائیں گے،کمی دور کرنے کیلئے  پاسکو یہ گندم ملکی ضرورت پوری کرنے کیلئے فراہم کرے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 + 19 =