فروری 13, 2025

سیاسی سرگرمیاں تیز، آصف زرداری اور جہانگیر ترین اسلام آباد پہنچ گئے

سیاسیات- تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر خان ترین لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری لاہور سے اسلام آباد چلے گئے ہیں ۔

انہیں جنوبی پنجاب سے رہنماؤں کی معقول حمایت حاصل ہونے کی تو قع ہے ۔ جس کا اعلان آج بدھ کو متوقع ہے ۔

جہانگیر ترین کی نگاہیں تحریک انصاف کے منحرفین پر مرکوز ہیں  جن سے وہ اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرنے والے ہیں ۔

تحریک انصاف کے ایک اہم رہنما ء پرویز خٹک سے ملاقات کے بعد ان کا جواب ملنے پر نئی پارٹی کے قیام کے حوالے سے کوئی کلیدی اعلان کریں گے۔ جہانگیر ترین جنہوں نے وفاقی دارالحکومت پہنچتے ہی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

انہوں نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی ہے کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں اپنی نا اہلیت کو بھی چیلنج کریں گے عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ ایک متبادل پارٹی کے تاثر کے ساتھ کنگز پارٹی بنائی جارہی ہے ۔ ارکان پارلیمنٹ کا ایک گروپ پہلے ہی سے موجود ہے جو وفاقی حکومت کا اتحاد ہے ۔

جہانگیر ترین نے ماضی قریب میں پارٹی بنانے کے لئے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی ۔ لیکن سانحہ 9مئی کے بعد حالات نے انہیں اپنی پارٹی بنانے پر راغب کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق)کی جانب سے تحریک انصاف کے منحرفین کو متوجہ کرنے کی کوششوں نے بھی جہانگیر ترین کو اپنی مساعی تیزی کرنے پر مجبور کیا ہے جنہیں انتخابی ٹکٹ دیئے جا سکتے ہیں سمجھا یہی جارہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات آئندہ اکتوبر میں ہوں گئے قبل جہانگیر ترین کو ایک سیا سی پلیٹ فارم کی ضرورت ہوگی۔جو الیکشن کمیشن سے با قاعدہ رجسٹر ہو ۔ کچھ اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد جہانگیر ترین پارٹی کے نام اور انتخابی نشان کو حتمی شکل دیں گے ۔

پارٹی منشور بھی سامنے لایا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کام ہفتے بھر کے اندر ہوجائیں گے ۔

جہانگیر ترین کو پرویز خٹک کا انتظار ہے جو صوبہ خیبر پختون خواہ سے ایک بڑے گروپ کے قائد ہیں ۔پیپلز پارٹی نے بھی پرویز خٹک سے رابطے رکھے ہوئے ہیں ۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 − 9 =