فروری 14, 2025

سکولوں میں بچوں کو مفت کتابوں کی جگہ نقد رقم دینے کا فیصلہ

سیاسیات- محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے بچوں کو مفت کتابوں کی فراہمی کا منصوبہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بچوں کو اب کتابوں کی بجائے نقد رقم دی جائے گی جس سے وہ خود بازار سے کتابیں خرید سکیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق اگلے تعلیمی سال سے بچوں کو کتابوں کی جگہ پیسے ملیں گے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے اس منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔ پہلی سے دسویں جماعت تک کے بچے اب کتابیں اپنی مرضی کی دکان سے خرید سکیں گے۔

دوسری جانب ماہرین تعلیم نے اس منصوبے کو کرپشن کا نیا دروازہ قرار دیا ہے۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ اس سے سکول انتظامیہ کچھ بچوں کو پیسے دے گی کچھ کو نہیں، اس طرح سکول سربراہاں کو پیسے بٹورنے کا موقع مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کتابیں فراہم کرنے کا منصوبہ ہی درست تھا، پیسے دینے کے نتائج حوصلہ افزا نہیں ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six − one =