نومبر 25, 2024

سپیکر قومی اسمبلی کی آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

سیاسیات-سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے وفد سمیت مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے نجف اشرف کی عظمت اور اہمیت کو بتاتے ہوئے فرمایا کہ نجف اشرف کی عظمت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے مرقد کی وجہ سے ہے اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ذات گرامی تمام امت مسلمہ کے لیے وحدت کی علامت ہے۔

مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا نجف اشرف سب کا ہے اور یہاں سے ہمیشہ وحدت،اخوت اور بین المذاھب ہم آہنگی کا پیغام ملتا ہے۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس بات پر زور دیتے فرمایا کہ اس وقت دنیا میں ہر مذہب کے پیروکاروں کو اپنے دائرے کے اندر مذہبی آزادی ہونی چاہیے ۔

مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام اسلامی ممالک میں تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہونے چاہئیں اور

تمام اسلامی ممالک کو اپنی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے برابری کی سطح پر آپسی تجارتی اقتصادی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔

دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اس پیغام کو سراہتے ہوئے ،اس کی ترویج اور نشر و اشاعت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔

بعد ازاں راجہ پرویز اشرف نے اپنے وفد سمیت، مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند شیخ علی نجفی حفظہ اللہ سے بھی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں شیخ علی نجفی حفظہ اللہ برصغیر پاک و ہند کے زائرین کے لئے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے مرکزی دفتر کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کو بیان کیا۔

مزید برآں شیخ علی نجفی حفظہ اللہ نےیہ بھی بتایا کہ مرکزی دفتر برصغیر پاک وہند کے ہزاروں طلباء کی کفالت بھی کر رہا ہے ۔

دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی نے مرکزی دفتر کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی طول عمر کے لیے دعا فرمائی اور حسن ضیافت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 2 =