مارچ 9, 2025

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سیاسیات- سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی کی جانب سے اس قانون کو چیلنج کیا گیا ہے، ان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئے قانون کو کالعدم قرار دیا جائے۔

آئینی درخواست میں وفاق، وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڑرز قانون آئین سے متصادم ہے، پارلیمنٹ عمومی قانون سازی سے نظر ثانی کا دائرہ اختیار نہیں بڑھا سکتی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − eleven =