جون 29, 2024

سندھ میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ، کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

سیاسیات- کراچی میں یوم عاشور کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے محرم الحرم میں صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے پرپابندی ہوگی اور پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10محرم تک رہےگا جب کہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران اسلحہ کی نمائش  اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen − 7 =