ستمبر 14, 2024

سندھ اور پختونخوا حکومت نے عوام کو بجلی بلوں میں فوری ریلیف دینے سے ہاتھ کھڑے کرلیے

سیاسیات- سندھ اور خیبر پختونخوا کی حکومت نے عوام کو بجلی بلوں میں فوری ریلیف دینے سے ہاتھ کھڑے کرلیے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب اور کے پی کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو بجلی بلوں میں فوری ریلیف نہیں دے سکے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں مشیر حکومت سندھ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کے عوام کو دو ماہ کا ریلیف دینے پر 10ارب روپے کا خرچہ آئے گا، خیبر پختونخوا حکومت دو ماہ کا ریلیف دے تو اس کا 8 ارب اور بلوچستان حکومت کا ایک ارب روپے خرچہ آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ مگر ہماری حکومت دکھاوے اور لالی پاپ پر یقین نہیں رکھتی، پیپلز پارٹی کے مشوروں پر عمل کر کے سندھ کے ذخائر سے سستے پلانٹ لگائے جاتے تو آج بجلی سستی ہوتی۔

پختونخوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور سندھ سستی بجلی پیدا کرتے ہیں، مہنگی بجلی پنجاب میں پیدا ہوتی ہے، پنجاب حکومت نے دو ماہ کا ریلیف دیا، اس کے بعد بجلی پھر مہنگی ہو جائے گی۔

دونوں نے وفاقی حکومت سے دو مہینے کے ریلیف کے بجائے مستقل ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 3 =